وزیر اعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینے پر یقین رکھتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینے پر یقین رکھتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینے پر یقین رکھتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینے پر یقین رکھتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز   معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے پر یقین رکھتے ہیں۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مالی مشکلات کے باوجود تیل کی قیمتوں میں کمی کی جو عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے حکومتی عزم کا عملی اظہار ہے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا باعث بنے گی۔ مہنگائی میں کمی  لانا وزیر اعظم کی اوّلین ترجیح ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی کردی۔

وزرات خزانہ کے مطابق  گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی جس کے بعد نئی قیمت 111 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگی، ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی

Related Posts