مارچ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

OGRA proposes cut in petroleum products up to Rs44.07 per litre
Petrol-Prices.

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی کردی۔

وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی جس کے بعد نئی قیمت 111 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگی، ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

وزرات خزانہ نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 7 روپے کمی کے بعد 77 روپے 51 پیسےفی لیٹر مقرر کردی گئی ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 92 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

Related Posts