پارک من ینگ ماضی کے ڈیٹنگ تنازعے پر افسردہ، مداحوں کیلئے پیغام شیئر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پارک من ینگ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سٹی ہنٹر میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی کورین فنکارہ پارک من ینگ ماضی کے ڈیٹنگ تنازعے پر افسردہ ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس سے میری ذاتی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کورین سیریز ”میری مائی ہزبینڈ“ میں اداکاری کرنے والی فنکارہ پارک من ینگ نے اپنے حالیہ بیان میں سابق بوائے فرینڈ کینگ جونگ ہیون اور ان کی ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODUwMjQsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTAyNCAtINii2LPaqdixMjAyNNiMIDIz2KzZhtmI2LHbjCDaqdmIINin24zZiNin2LHaiCDZvtin2YbbkiDZiNin2YTbkiDZhtin2YXYstivINmB2Ybaqdin2LHZiNq6INqp24wg2YHbgdix2LPYqiIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODUwMjUsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjQvMDEvT1NDQVJTLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLYotiz2qnYsTIwMjTYjCAyM9is2YbZiNix24wg2qnZiCDYp9uM2YjYp9ix2ogg2b7Yp9mG25Ig2YjYp9mE25Ig2YbYp9mF2LLYryDZgdmG2qnYp9ix2YjauiDaqduMINmB24HYsdiz2KoiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2K/ZhtuM2Kcg2KjavtixINmF24zauiDYs9ioINiz25Ig2LLbjNin2K/bgSDZhdi024HZiNixINii2LPaqdixINin24zZiNin2LHaiNiyIDIwMjQg2qnbjNmE2KbbkiDZhtin2YXYstivINmB2Ybaqdin2LHZiNq6INqp24wg2YHbgdix2LPYqiAyMyDYrNmG2YjYsduMINqp2Ygg2LPYp9mF2YbbkiDYotim25Ig2q/bjNuUIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

کورین اداکارہ پارک من ینگ کا کہنا ہے کہ 2023 میری جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا، مجھے امید کم تھی کہ اچھی اداکاری کرسکتی، تاہم ڈائریکٹر صاحب نے میری بہت مدد کی اور میں ”میری مائی ہزبینڈ“ میں اداکاری کرنے لگی۔

اداکارہ پارک من ینگ نے کہا کہ بے شک یہ ایک مختصر وقت کہا جاسکتا ہے تاہم مجھے ہر روز مایوسی کا سامنا رہا۔ جب میں ماہرِ نفسیات کے پاس گئی تو گناہ کے احساس کے ساتھ میرے ذہن سے خطرے کی علامات ظاہر ہوئیں۔

پارک من ینگ نے کہا کہ اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میرا حقیقی کام کیا ہے، تو مجھے پتہ چلا کہ جب میں خوش ہوتی ہوں تو سیٹ پر زیادہ بہتر ایکٹنگ کرتی ہوئی نظر آتی ہوں، اس لیے میں پہلے کی طرح اداکاری کرنے لگ گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہر بات کو قبول کرتے ہوئے مداحوں کو پریشان کرنے کیلئے معذرت کر لی ہے۔ اگر ایسا پہلے کرلیتی تو اور بھی اچھا ہوتا لیکن میں دیانتداری کا مظاہرہ کر رہی تھی۔ اس لیے اب میری صحت بھی بہتر ہوگئی ہے۔ 

Related Posts