بھارت کو پاکستان پر کیے گئے حالیہ جارحانہ آپریشن ’سندور‘ کے دوران اب تک 956 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 267 ارب روپے) کا نقصان برادشت کرنا پڑا ہے۔
پاکستان کی جانب سے تباہ کیے گئے رافیل طیارے کی اوسط قیمت تقریباً 80 سے 100 ملین ڈالر تک ہوتی ہے۔رافیل لڑاکا طیارہ جوکہ فرانسیسی کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation ) بناتی ہے، ایک جدید اور مہنگا جنگی طیارہ ہے۔
مکمل طور پر ہتھیاروں، اسپیئر پارٹس اور سپورٹ سے لیس فی طیارے کی قیمت 150 سے 240 ملین ڈالر تک ہو سکتی ہے۔
بھارت نے 36 رافیل طیاروں کے لیے فرانس سے ڈیل کی تھی جس کی کل قیمت تقریباً 7.8 ارب یورو (تقریباً 9.3 ارب امریکی ڈالر) تھی۔
پاکستان کی جانب سے مار گرائے گئے بھارتی فائٹر طیاروں کی مجموعی قیمت 956 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 267 ارب روپے) تک بنتی ہے۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان ائیر فورس نے بھارت کے 3 رافیل، ایک Su-30MKI اور ایک مگ 29 طیارہ تباہ کر ڈالا ہے۔
پاکستان ایئر فورس نے جانب سے مار گرائے بھارتی رافیل طیارے کی تباہی کے بعد فائٹر جہاز بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گرگئے
بھارت کے 3 جدید رافیل طیارے تباہ ہوئے جن کی فی طیارہ قیمت 288 ملین ڈالر جبکہ ایس یو 30 ایم کے آئی 62 ملین ڈالر اورمگ 29 کی قیمت 30 ملین ڈالر تھی۔
پاکستانی فضائیہ نے بھارت کی اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے فضائی حملے کو نہ صرف مؤثر انداز میں ناکام بنایا بلکہ دشمن کے قیمتی طیارے بھی تباہ کردیے۔