کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب آگیا اور کے ایس ای100انڈیکس 335.49پوائنٹس کی کمی سے 39788.73پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 58.41فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کو 45ارب روپے 85کروڑ48لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، اور کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت19.46فیصد کم رہا۔
گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اورقات میں کے ایس ای100انڈیکس 40444پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوئی ۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا، 100 انڈیکس 40 ہزار سے نیچے آگیا