پاکستان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما میجر جنرل (ریٹائرڈ) ایس پی سنہا کی طرف سے ٹی وی چینل پر بیٹھ کر کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی کی حمایت کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بی جے پی رہنما کے گھٹیا بیان پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی ہتک آمیز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے کشمیر میں قیامِ امن کے دعوے کو مسترد کردیا
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایس پی سنہا نے ٹی وی پر بیٹھ کر کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی کے مذموم فعل کی حمایت کی، تصور کریں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین کی قسمت کیسی ہے؟
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایسے ہی افراد کو مکمل آزادی دے دی جاتی ہے جہاں بین الاقوامی اداروں کے مطابق زیادتی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
Disgraceful. Maj Gen(R) SP Sinha a leader of BJP advocates rape of Kashmiri women on TV. Imagine the fate of women in Indian Occupied Kashmir where such men wield power with total impunity. Indian forces have used rape as a tool according to HRW report https://t.co/tfKDIjWLib https://t.co/7NBCJ9WvB1
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) November 17, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل صدرمملکت ڈاکٹرعار ف علوی نے کہا کہ اب اصولوں اور انصاف پر دنیا میں فیصلے نہیں ہوتے۔ دنیا پہلے بھی طاقت پر فیصلے کرتی تھی لیکن اب سرمایہ دارانہ سوچ نے دنیا پر قبضہ کر لیا ہے۔
دو روز قبل گورنر ہاوس کراچی میں جوش ملیح آبادی میموریل کمیٹی کے تحت تقریب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف ادیبہ ڈاکٹر عالیہ امام کی کتاب کی رونمائی کی۔
مزید پڑھیں: اب اصولوں اور انصاف پر دنیا میں فیصلے نہیں ہوتے، صدر عارف علوی