اب اصولوں اور انصاف پر دنیا میں فیصلے نہیں ہوتے، صدر پاکستان عارف علوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

arif alvi kashmir
اب اصولوں اور انصاف پر دنیا میں فیصلے نہیں ہوتے، صدر پاکستان عارف علوی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صدرمملکت ڈاکٹرعار ف علوی نے کہا ہے کہ اب اصولوں اور انصاف پر دنیا میں فیصلے نہیں ہوتے دنیا پہلے بھی طاقت پر فیصلے کرتی تھی سرمایہ دارانہ سوچ نے دنیا پر قبضہ کر لیا ہے۔

ہفتہ کو گورنر ہاوس کراچی میں جوش ملیح آبادی میموریل کمیٹی کے تحت تقریب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف ادیبہ ڈاکٹر عالیہ امام کی کتاب کی رونمائی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےصدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سرمایہ دارانہ سوچ نے دنیا پر قبضہ کرلیا ہے بائیں بازو کی سوچ کا ولولہ ختم ہوگیاہے۔ قوموں اور انسانوں کے لیے انٹرنیٹ کے ذریعے بہت سنگین خطرہ ہے۔

عارف علوی نے کہاکہ انٹرنیٹ کا ہتھیار ذہنوں پرحاوی ہے، اب اصولوں اور انصاف پر دنیا میں فیصلے نہیں ہوتے دنیا پہلے بھی طاقت پر فیصلے کرتی تھی کشمیر کا مسئلہ 70سال سے پڑا ہواہے ہم جیسے کمزور انصاف کا ترازو لیے پھرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی محاصرہ 104ویں روز بھی برقرار

عارف علوی نے مزید کہا کہ اب اصولوں اور انصاف پر دنیا میں فیصلے نہیں ہوتے۔ دنیا پہلے بھی طاقت پر فیصلے کرتی تھی میں اب مایوس ہو گیا ہوں،  بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کےحق خودارادیت کو دبانے کی کوشش کررہا ہے مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے35لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی، بھارت کا اندرونی خلفشار اسے تباہ کردے گا، سیکولرازم کے دعویدار بھارت میں اقلیتوں کی حالت بدترین ہے، بابری مسجد کے معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ نے یکطرفہ فیصلہ دیا۔

Related Posts