ہمارا کام ہی ہماری سی وی ہوتی ہے، رحما خالد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارا کام ہی ہماری سی وی ہوتی ہے، رحما خالد
ہمارا کام ہی ہماری سی وی ہوتی ہے، رحما خالد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحما زمان خالد نے کہا ہے کہ میں کسی کے دروازے پر جاکر کام نہیں مانگ سکتی۔

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ رحما خالد نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی سی وی نہیں ہوتی ہے کہ کسی کمپنی میں جاکر دے دی ہمارا کام ہی ہماری سی وی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کافی لوگوں نے کہا کہ تم فلاں پروڈکشن ہاؤس میں جاؤ، کسی شخص کو فون کرلو لیکن ایسا کرنا بہت عجیب لگتا ہے کہ کسی کے پاس جاؤں اور کہوں کہ میرے لیے کوئی کردار آپ کے پاس ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ کسی کے دروازے پر جاکر کام مانگنا اچھا نہیں لگتا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ جب تک آپ کو گیم چینجر پروجیکٹ نہیں ملتا اور لوگوں نے آپ کو بہت زیادہ پسند نہیں کرلیا تب تک کوئی اچھا ڈرامہ نہیں ملے گا۔

رحما خالد نے کہا کہ لوگوں کے کہنے پر دو جگہ کال بھی کی لیکن مجھے ایسا کرنا بلکل اچھا نہیں لگتا اور آپ کی امیج پر اثر پڑتا ہے پھر وہ کہیں گے کہ بہن، دوست، بھابھی، پڑوسی کا کردار دے دو یہ کرلے گی۔‘

الیانا ڈی کروز نے خفیہ شادی کے سوال پر کیا کہا؟

انہوں نے کہا کہ کسی ڈرامے کے ہٹ ہونے کے بعد آپ پبلک کی ڈیمانڈ بھی بن جاتے ہیں اور پھر پروجیکٹ ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔

Related Posts