وزیر، مشیر اور بیوروکریٹس سنجیدگی سے کام کریں ورنہ گھر جائیں، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں شروع
وزیر اعظم کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،جو وزیر، مشیر اور بیورو کریٹ کارکردگی نہیں دکھائے گا وہ گھر جائیگا۔

جمعہ کے روز ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزراء ، مشیران ، خصوصی معاونین ، بیوروکریٹس اور اداروں کے سربراہان کو ذمہ داریاں پوری کرنے کی ضرورت ہے ۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جو ایسا کرنے میں ناکام ہوگا اس کوگھر بھیج دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری احکامات پر عمل درآمد سے متعلق حقائق بیان کرنے کے لئے عہدیداروں کی ضرورت ہےلیکن تاخیر ی حربے استعمال کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

مزید پڑھیں:کے الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کرکے مسئلے کو حل کیا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وزراء ، مشیران ، خصوصی معاونین ، بیوروکریٹس اور اداروں کے سربراہان کی کارکردگی کو میں ذاتی طور پر مانیٹر کرونگا اور وزارتوں ، ڈویژنوں یا دیگر سرکاری امور میں کسی غلطی کو نظرانداز نہیں کروں گا۔

Related Posts