اندرون سندھ کے بڑے شہروں کی اسپتالوں میں کینسرکے مریضوں کے علاج کیلئے سہولیات ناپید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sindh high court
اندرون سندھ کے بڑے شہروں کی اسپتالوں میں کینسرکے مریضوں کے علاج کیلئے سہولیات ناپید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں گٹکے مین پوری کھانے سے منہ کے کینسر سے متعلق سیکریٹری صحت کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات، اندرون سندھ کے بڑے شہروں کی اسپتالوں میں کینسرکے مرض کا علاج ہی موجود نہیں۔ گٹکے مین پوری کھانے سے منہ کے کینسر سے متعلق سیکریٹری صحت نے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔

سیکرٹری صحت سندھ کی جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انکشاف کیا کہ اندرون سندھ کے بڑے شہروں کی اسپتالوں میں کینسر مرض کا علاج ہی موجود نہیں۔ پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ اسپتال میں کینسر کے مریضوں کو داخل کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے۔

سی ایم سی اسپتال لاڑکانہ میں گزشتہ سال 489 مریض لائے گئے جن میں سے 5 منہ کے کینسر کے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سول اسپتال خیر پور میں منہ کے کینسر کے مریضوں کے علاج کی سہولت موجود نہیں ہے۔ ایسے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں ریفر کیا جاتا ہے۔

جی ایم ایم سی سکھر اسپتال میں 2018 میں کیسنر کا کوئی مریض نہیں لایا گیا۔ جناح اسپتال میں 2018 میں 37900 مریض لائے گئے۔ جناح اسپتال میں گزشتہ سال منہ کے کینسر کے 2213 مریض لائے گئے۔ لائنر اسپتال لاڑکانہ میں گزشتہ سال کینسر کے 2088 مریض لائے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاڑکانہ اسپتال میں 2018 میں منہ کے کینسر کے 338 مریض لائے گئے۔ کراچی کے بیت السکون کینسر اسپتال میں گزشتہ سال 2816 مریض لائے گئے کینسر کے 231 مریض شامل تھے۔

کراچی کے راحت کدا اسپتال میں گزشتہ سال کینسر کے 270 مریض لائے گئے جن میں منہ کے کینسر کے 60 مریض شامل تھے۔ المحراب طبی امداد اسپتال میں گزشتہ سال کینسر کے 302 مریض لائے گئے جن میں منہ کے کینسر کے 110 مریض شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شفا بخش شہد یادداشت، وزن اور دل سمیت متعدد امراض میں مفید ہے۔ماہرینِ طب

کراچی کے کرن اسپتال میں 5247 کینسر کے مریض لائے گئے جن میں 1202 منہ کے کینسر کے مریض شامل تھے۔ نورین اسپتال شہید بے نظیر آباد میں گزشتہ سال کینسر کے 1673 مریض لائے گئے جن میں منہ کے کینسر کے268 مریض شامل تھے۔

نمرہ اسپتال جامشورو میں گزشتہ سال 1710 کینسر کے مریض لائے گئے جن میں 224 منہ کینسر کے مریض شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ضیا الدین اسپتال میں گزشتہ سال 1473 کینسر کے مریض لائے گئے جن میں 352 منہ کے کینسر کے مریض شامل تھے۔

آغا خان اسپتال میں گزشتہ سال 4060 کینسر کے مریض لائے گئے جن میں کینسر کے 568 مریض شامل تھے۔ ایس آئی یو ٹی میں 18036 کینسر کے مریض لائے گئے تھے۔ سول اسپتال میں گزشتہ سال کینسر کے15889 کینسر کے مریض لائے گئے جن میں 202 منہ کے کینسر میں مبتلا تھے۔

ایس جے لیاری اسپتال میں گزشتہ سال کینسر کے 114 کینسر کے مریض لائے جن میں اور منہ کینسر کے 138 مریض لائے گئے۔ لیاقت نیشنل اسپتال میں گزشتہ سال 5830 مریض لائے گئے جن میں منہ کینسر کے 72 مریض شامل تھے۔

Related Posts