مولانا طارق جمیل کے روڈ حادثے کی خبریں جھوٹی قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا طارق جمیل کے روڈ حادثے کی خبریں جھوٹی قرار
مولانا طارق جمیل کے روڈ حادثے کی خبریں جھوٹی قرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سوشل میڈیا پر معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کے روڈ ایکسیڈنٹ اور شدید زخمی ہونے کی اطلاعات پر مبنی خبروں میں  کوئی صداقت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کا کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا نہ ہی ان کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے، جب کہ وائرل ہونے والی تصویرآزاد جمیل نامی شخص کی ہے جس کا 2019میں  روڈ ایکسیڈنٹ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کے حادثے میں زخمی ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں، جس میں  مذہبی اور عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جانے لگی تھی۔

جس کے بعد متعدد افراد کی جانب سے مولانا طارق جمیل، ان کے مدرسے جامعہ الحسنین اور ان کے بیٹے سے رابطے کئے جانے لگے تھے جس کے بعد مولانا طارق جمیل کے آفیشل ٹوئٹر ہیندل پر باقاعدہ وضاحت جاری کی گئی ہے۔

مولانا طارق جمیل کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے حادثے کے حوالے سے چلنے والی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ بھی کہا گیا ہے کہ الحمد اللہ، مولانا بالکل ٹھیک اور خیر و عافیت سے ہیں۔

معلوم رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش تصویر آزاد جمیل نامی شخص کی ہے جو باقاعد ہ عالم دین ہے نہ مبلغ ہے تاہم ذاتی شہرت کیلئے آزاد جمیل نامی شخص مختلف محافل میں خود کو طارق جمیل کا فرزند کہلواتا ہے اس حوالے سے بھی مولانا طارق جمیل اس کی تردید کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: زکوٰۃ مال کامیل ہے، مدرسے کے طلباء پرخرچ کرنا ٹھیک نہیں، مولانا طارق جمیل کا دعویٰ

آزاد جمیل نے مولانا طارق جمیل کا انداز خطابت اختیار کیا اور نام کے ساتھ جمیل کا لاحقہ لگاکر خود کو عوامی حلقوں میں مولانا طارق جمیل کا بیٹا ظاہر کے مختلف مفادارت بھی سمیٹنے کی اطلاعات ہیں۔

Related Posts