آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر پاکستانی اور بھارتی ناظرین و سامعین کیلئے مختلف سلسلے پیش کر رہا ہے۔اگست کے دوران بھی دلچسپ سیریز ناظرین کی منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیٹ فلکس پر پیش کیے جانے والے سلسلے ناظرین و سامعین کی بڑی تعداد کو محظوظ کر رہے ہیں۔ اگست کے دوران ایسی موویز اور شوز پیش کیے جارہے ہیں جو وقت گزاری کا اچھا بہانہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
چونا (3 اگست)
چونا میں مشہورومعروف بھارتی اداکار جمی شیرگل ایک طاقتور سیاستدان شکلا کے روپ میں نظرآئیں گے جسے علمِ نجوم سے بھی شغف ہے۔
کچھ عام لوگ شکلا کو جذباتی تکلیف دینے کیلئے اس سے 800 کروڑ لوٹنے کا پلان بناتے ہیں۔ سیریز کے اداکاروں میں چندن رائے، آشم گولاٹی، نمت داس، گیندرا ترپاٹھی، اتل شریواستو، مونیکا پنور اور نیہارکا دت بھی شامل ہیں۔
دی ہنٹ فار ویراپن (4اگست)
نیٹ فلکس کی کرائم ڈاکومنٹری دی ہنٹ فار ویراپن ملک بھر میں سب سے زیادہ دہشت پھیلانے والے مجرم کی کہانی پر مبنی ہے جس کی ہدایات اپوروا بخشی نے دیں جبکہ سیریز میں ویراپن کے قریبی لوگوں اور اسے پکڑنے کیلئے محنت کرنے والوں کو دکھایا گیا ہے جبکہ اسے تامل، انگریزی، ہندی، کناڈا، تیلگو اور ملایالم زبانوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔
گنز اینڈ گلابز (18 اگست)
راجکمار راؤ کی سیریز کا طویل عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا، گنز اینڈ گلابز میں ڈی کے، دلکر سلمان، آدرش گورو، ٹی جے بھانو اور گلشن دیویا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ سیریز میں جرائم کی دنیا کے ساتھ معصومیت اور رومان بھی دکھایا گیا ہے۔
ہارٹ آف اسٹون (11 اگست)

بلاشبہ ہارٹ آف اسٹون ایک ہالی ووڈ فلم ہے تاہم اس میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ڈیبیو کیا ہے۔ فلم میں عالیہ کے علاوہ گال گیڈوٹ اور جیمی ڈورنین نے اہم کردار نبھائے ہیں جبکہ اس کی ہدایات ٹام ہارپر نے دیں۔