پیٹرول کے بعد ملک میں بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کرنے کی منظوری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مہنگی نہیں ہو گی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد یونٹ کے استعمال پرگھریلوصارفین کیلئے بجلی ایک روپے 68 پیسے مہنگی ہوگی جبکہ کمرشل، صنعتوں اور باقی شعبوں کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپیہ 39 پیسے اضافہ ہوگا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ بنیادی ٹیرف میں کیا گیا ہے اور اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے ہو گا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے ہوگا۔بجلی کی قیمت میں اضافے سے حکومت کو سالانہ 135ارب روپے حاصل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:3سال میں تاریخی مہنگائی، چینی کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار کون ؟

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ریلیف پیکیج کے اعلان کے بعد پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے 14 پیسے فی لٹرتک مہنگی کردی ہیں۔

گزشتہ روزپیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے اضافہ ہوا، نئی قیمت 137 روپے 7 پیسے سے تجاوز کرکے 145 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 14 پیسے بڑھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے لٹر ہوگئی۔ مٹی کا تیل 6 روپے 27 پیسے مہنگا ہو کر 116 روپے 53 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 72 پیسے لٹر مہنگا ہو کر 114روپے 7پیسے پر آگیا۔

قبل ازیں یکم نومبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا تھا تاہم 4 روز بعد ہی پی ٹی آئی حکومت نے یو ٹرن لیتے ہوئے رات ڈیڑھ بجے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Related Posts