نیلم منیر کی شادی: سرخ لباس میں قیامت ڈھادی، خلوت کے لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Neelam Muneer wedding pics

پاکستانی فلم اور ٹی وی کی مشہور اداکارہ نیلم منیر نے اتوار کی شام اپنی شادی کی تقریبات کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں نیلم کی خوشی اور خوشیوں بھری لمحے واضح طور پر نظر آتے ہیں، جس نے ان کے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔

اس سے قبل نیلم کے نکاح کی پہلی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں ان کے شوہر کے ساتھ بھی کچھ یادگار لمحات شامل تھے۔

مشہور فوٹوگرافر عبدالصمد ضیا نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، “اس نئے سال کے ساتھ، زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز۔ ان کے لیے دعاؤں میں یاد رکھیں!”

نیلم منیر کی شادی کی خبر نے مداحوں میں خاصی دلچسپی پیدا کی ہے مگر انہوں نے اپنے شوہر کا نام اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کیں، جس کی وجہ سے ان کے شوہر کی شناخت ایک راز بنی ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیلم کے شوہر محمد راشد دبئی پولیس کے کرائم انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ میں افسر ہیں۔ ان کی شادی کی تقریب نے شائقین میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے اور وہ ان کی نئی زندگی کے آغاز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

تصویریں تو دیکھ لیں! نیلم منیر کے شوہر کا نام، پیشہ اور تنخواہ جانتے ہیں؟

Related Posts