جاپان کے جنوبی شہر کماموٹو میں ایک خستہ حال مکان سے تقریباً 100 مردہ بلیاں برآمد ہوئیں، جنہوں نے مقامی سماج اور جانوروں کی فلاح و بہبود کے حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
افسوسناک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب جانوروں کے تحفظ کے ایک گروپ کو ایک جوڑے کی شکایت موصول ہوئی، جنہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بلی کی دیکھ بھال کے لیے اس خاتون سے رابطہ کیا تھا، مگر ان کی بلی فوت ہو گئی۔
شہر کے جانوروں کے تحفظ کے مرکز نے بتایا کہ شکایت ملنے کے بعد انہوں نے فوری طور پر خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں انہیں مردہ بلیوں کے علاوہ صفائی ستھرائی کی انتہائی ناقص صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ گھریلو ماحول اتنا گندا اور خستہ حال تھا کہ وہاں موجود بلیوں کی دیکھ بھال تقریباً ناممکن تھی۔
چھاپے کے دوران تنظیم کے رضاکاروں نے 12 زندہ بلیوں کو بچانے میں کامیابی حاصل کی جنہیں فوری طور پر دیگر حفاظتی مراکز منتقل کر دیا گیا تاکہ ان کی زندگی بچائی جا سکے۔ تاہم، خاتون نے بلیوں کی موت کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور ابھی تک ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی شروع نہیں ہوئی۔
جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اس واقعے کو سنجیدگی سے لے رہی ہیں اور مزید تحقیقات کر رہی ہیں تاکہ ایسے سنگین حالات کا دوبارہ سامنا نہ کرنا پڑے۔