مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان
مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کارکنوں کو دھوکہ دینے والے کس منہ سے دوسروں پر طعنے کستے ہیں۔

اپوزیشن پر تنقید جاری رکھتے ہوئے معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دشنام طرازی کرنے والوں کا بویا قوم کو کاٹنا پڑ رہا ہے جبکہ چار دن جیل میں رہنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔ 

حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 16 ماہ کے دوران موجودہ حکومت نے قرضوں کی ادائیگی سمیت معاشی نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے بر وقت جرات مندانہ فیصلے کیے۔ 

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مالیاتی اور انتظامی مشکل فیصلے قوم کو 71 سالہ مسائل سے نجات دلانے کے لیے کیے گئے۔ قوم کی ہمت و حوصلے سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو قوم کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔ عوام کو براہِ راست ریلیف دینے کے لیے 7 ارب کا پیکیج دیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے 7 ارب کے پیکیج کے ساتھ ساتھ آنے والے دنوں میں عوام کی آسانی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ 

Related Posts