مسلم دشمنی کا نیا طریقہ: بھارتی مسلمان پر پاکستانی خفیہ اداروں سے رابطوں کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم دشمنی کا نیا طریقہ: بھارتی مسلمان پر پاکستانی خفیہ اداروں سے رابطوں کا الزام
مسلم دشمنی کا نیا طریقہ: بھارتی مسلمان پر پاکستانی خفیہ اداروں سے رابطوں کا الزام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی حکومت نے مسلم دشمنی کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا، مسلمانوں پر پاکستانی خفیہ اداروں سے رابطوں کا الزام لگا کر گرفتاریاں شروع کردی گئیں۔ وارناسی کے  نوجوان پر الزام ہے کہ اس نے آئی ایس آئی سے رابطہ کیا۔

آج بھارتی شہر وارناسی کے 23 سالہ نوجوان کو آئی ایس آئی سے خفیہ رابطے کرنے کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا۔ راشد احمد نامی نوجوان پر بھارتی پولیس نے الزام لگایا کہ اس نے موبائل فون سے بھارتی فوجیوں کی ویڈیوز بنائیں۔

نوجوان پر بھارتی پولیس نے الزام لگایا کہ راشد احمد نے اپنے موبائل فون سے بھارتی فوجی اڈے کی ویڈیو بنا کر انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو بھیجیں۔

نریندر مودی حکومت کے اشاروں پر کام کرنے والی بھارتی پولیس نے الزام لگایا کہ راشد دو بار پاکستان جا چکا ہے جہاں وہ آئی ایس آئی حکام سے بھی مل چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق راشد احمد نامی نوجوان کو کراچی کی لڑکی سے پیار کرنے کے نتیجے میں بھارتی پولیس کے بے بنیاد الزامات کا سامنا ہے۔ راشد کو آج صبح کے وقت گرفتار کیا گیا۔

بے گناہ مسلم نوجوان راشد کی گرفتاری بھارتی آئین کی دفعہ 123 کے تحت عمل میں لائی گئی۔ واضح رہے کہ جس دفعہ کے تحت ملزم کو گرفتار کیا گیا، وہ جاسوسی کے زمرے میں نہیں آتی۔ 

Related Posts