عوام کیلئے خوشخبری، نادرا کا کراچی میں بائیکر سروس متعارف کرانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نادرا نے کراچی میں بائیکر سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا
نادرا نے کراچی میں بائیکر سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: عوام کی آسانی کے لئے نادرا نے شہر میں بائیکر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے ذریعے قومی شناخت کی تجدید سمیت دیگر سہولیات گھر بیٹھے پہنچائی جائیں گی۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی شناختی کارڈ پرنٹ ہونے کے بعد شہریوں کے گھر پر نادرا بائیکرز کی جانب سے ڈیلیور کیا جائے گا، کراچی میں بائیکر سہولت کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں جس پر جلد عملدرآمد شروع کیا جائے گا، یہ سروس اسلام آباد میں پہلے ہی کامیابی سے جاری ہے۔

اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی نادرا بائیکر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، سہولت سے استفادہ کرنے والے شہریوں کے انگھوٹوں کی تصدیق، تصویرسمیت دیگرمراحل سائل کے گھر پر مکمل کیے جائیں گے۔

اس سہولت کے تحت نادرامراکزپر قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے لازمی مراحل گھر پر ہی مکمل کیے جاسکیں گے،نادرا بائیکر سہولت کے ذریعے قومی شناختی کارڈز کے اجرا اورتجدید کا عمل کسی بھی شہری کے گھر پرممکن ہوگا، سہولت کے تحت شہری نادرا کے عملے کو قومی شناختی کارڈز کے متفرق مراحل کے لیے گھرپر بلواسکیں گے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نئی سہولت سے شہریوں کو نادرا دفاترمیں انتظار کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی، کراچی میں متعارف کروائی جانے والی سہولت کیلیے خواتین بائیک رائیڈرز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی، قومی شناختی کارڈ پرنٹ ہونے کے بعد شہریوں کو گھر پرنادرابائیکرعملے کے ذریعے ڈیلیور کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:مویشی منڈی میں گھومنا ہوا اب اور بھی آسان، مگر کیسے؟

بائیکر سروس کا عملہ گھرپر شناختی کارڈ کی تجدید کے دوران انگھوٹوں اور سائل کی تصاویر سمیت دیگرمراحل طے کرے گا،بائیکر سروس میں شناختی کارڈ کی عام فیس کے مقابلے میں 1200روپے اضافی رقم ادا کرنی پڑے گی۔

Related Posts