سندھ حکومت کا فیصلہ، ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے 2ارکان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا فیصلہ، ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے 2ارکان گرفتار
سندھ حکومت کا فیصلہ، ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے 2ارکان گرفتار

کراچی: سندھ حکومت کے فیصلے کے تحت ایم کیو ایم (لندن) کی رابطہ کمیٹی کے 2 ارکان کنور خالد یونس اور مومن خان مومن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چھ روز قبل ایم کیو ایم کے رہنما کنور خالد یونس اور مومن خان مومن کو لندن رابطہ کمیٹی نے پاکستان میں اپنا نمائندہ مقرر کیا۔ سندھ حکومت نے 90 روز کیلئے دونوں رہنماؤں کو حراست میں لیا ہے جس کا مقصد امن وامان کی صورتحال قابو میں رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، ایم کیو ایم لندن کی تنظیمی سرگرمیاں 7 سال بعد بحال

محکمۂ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کنور خالد یونس اور مومن خان مومن غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں معاون ہوسکتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کو انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کے مطابق مومن خان مومن اور کنور خالد یونس کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ 90 روز بعد دونوں ایم کیو ایم رہنماؤں کی رہائی عمل میں لائی جاسکتی ہے جس کا حتمی فیصلہ محکمۂ داخلہ کرے گا۔ 

خیال رہے  کہ اس سے قبل کراچی میں ایم کیو ایم لندن کی تنظیمی سرگرمیاں کم و بیش 7 برس بعد بحال ہوئیں جس کا آغاز 2 ایم کیو ایم رہنماؤں کو رابطہ کمیٹی کا رکن نامزد کرکے کیا گیا جن کے نام مومن خان مومن اور کنور خالد یونس تھے۔ یہ اقدام رواں ماہ کے آغاز میں اٹھایا گیا۔ 

Related Posts