لندن :برطانوی ملکہ الزبتھ کے بیٹے شہزادہ اینڈریو نے خود پر لگنے والے جنسی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں شراب نہیں پیتا اور مجھے پسینہ بھی نہیں آتا ہے۔
شہزادہ اینڈریو نے کہا کہ ورجینیا رابرٹس نامی خاتون سے کبھی ملاقات نہیں کی، میری یاد داشت میں ایسی کوئی خاتون نہیں ہیں۔
شہزادہ اینڈریو نے بتایا کہ فاک لینڈ کی جنگ میں مجھے گولی لگی تھی جس کے بعد بطور علاج ایڈرینالین کی زیادہ مقدر لینے سے اب مجھے پسینہ نہیں آتا۔
شہزادہ اینڈریو کا کہنا تھا کہ جس روز ورجینیا کے ساتھ تصویر لینے کی بات ہے وہ بھی غلط ہے، کیونکہ جس روز تصویر لینے کا دعوی کیا گیا ہے وہ اس دن اپنی بیٹی کیساتھ پیزا کھانے گئے تھے۔
مزید پڑھیں :جنسی ہراسگی کے بے بنیاد الزامات،بےگناہ لیکچرار نے خودکشی کر لی