وزیر ریلوے شیخ رشید احمد دل کے عارضے کے باعث ہسپتال منتقل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sheikh Rasheed angry with Imran Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو دل کے عارضے کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ  وزیر ریلوے راولپنڈی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے بعد اپنی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

لال حویلی میں عوام کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو اچانک دل کی تکلیف اٹھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریٹائرڈ جنرل کے گھٹیا بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

وزیر ریلوے کے رشتہ دار اور رکن قومی اسمبلی راشد رفیق کے مطابق  ہولی فیملی ہسپتال میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو فوری طبی امداد دے دی گئی ہے جس کے بعد ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

راشد رفیق کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ڈسچارج کرنے سے قبل ان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جبکہ ڈاکٹرز نے وفاقی وزیر کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوےشیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو خبردار کیا کہ زیادہ بیماری بیماری نہ کریں، بصورتِ دیگر فلم الٹی بھی ہوسکتی ہے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کروا کر واپس وطن لوٹیں، ہم انتظار کریں گے۔

آج وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو چاہئے کہ وہ چوہدری برادران اور مسلم لیگ (ق) پر اپنی غلط فہمی دور کریں۔

مزید پڑھیں: زیادہ بیماری بیماری کرنے سے فلم الٹی ہو سکتی ہے۔شیخ رشید

Related Posts