مریم نواز کی واپسی حکومت کیلئے ایک اور چیلنج

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے توقعات کے برعکس ایک بار پھر سیاسی منظر نامے میں واپسی کا اعلان کردیا ہے، ان کی سیاست میں واپسی نیب میں پیشی کے موقع پر عمل میں آئی ، نیب نے شریف خاندان سے وابستہ ایک اراضی کیس میں پوچھ گچھ کے لئے ان کو طلب کیا تھا لیکن یہ طلبی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوکر ایک بڑے سیاسی شو میں تبدیل ہوگئی۔

مریم نواز نے جلوس کی شکل میں نیب کے دفتر کا رخ کیا، مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو پہلے ہی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ وہاں جمع ہوں اور ان کا استقبال کریں تاہم نیب آفس کے باہر جمع ہونیوالے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ کی وجہ سےصورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی۔

حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے طرز عمل پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ مریم نوازکی پیشی کوروکنے کے لئے ہنگامہ کیاگیا۔ سیاسی مخالفین نے پولیس پرطاقت کا زیادہ استعمال کرنے کاالزام لگایا ہے جبکہ اس واقعہ میں مریم نواز کی گاڑی پر بھی پتھراؤ کیا گیا۔

یہ سمجھنا مشکل ہوگا کہ آیا اس حملے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی یا اچانک یہ واقعہ پیش آیاتاہم اس واقعے نے مریم نواز کو مہینوں خاموشی توڑنے اور ایک بار پھر وزیر اعظم پر تنقید کرنے کا موقع فراہم کیا۔مریم نواز نے طلب کرنے اور سماعت نہ کرنے پر نیب پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ حکومت ن لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔

مریم نوازکو یقیناً اپنے والد نواز شریف کی سپورٹ حاصل تھی جس کی بناء پر انہوں نے نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا لیکن شہباز شریف کے ساتھ تعلقات میں خلیج ایک بار پھر واضح نظر آئی ۔

حزب اختلاف کی جماعتیں ابھی بھی حکومت کی معزولی کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لئے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر متفق نہیں ہیں۔

مولانا فضل الرحمن متحرک تھے اور انہوں نے بلاول بھٹوکو اس مقصد کیلئے فعال بھی کیا لیکن شہباز شریف کسی بھی قسم کے احتجاج کیلئے تیاردکھائی نہیں دیتے، شہباز چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاسی بقاء کی ضمانت کے لئے عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری کرے۔

اب یہ دیکھنا  ہے کہ کیا مریم نواز دوبارہ خاموشی اختیار کریں گی یا سیاسی طور پر مکمل فعال کردار ادا کریں گی کیونکہ اگر مریم نواز دوبارہ میدان میں آئیں تو یہ عمران خان حکومت کے لئے ایک اور چیلنج ہوگا۔

Related Posts