موجودہ معاشی صورتحال میں لاک ڈاؤن ممکن نہیں، وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lockdown not possible in current economic situation: PM Imran Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بارے میں لوگوں کوآگاہی دینے کی ضرورت ہے تاہم ملک کی موجود ہ معاشی صورتحال میں ملک گیر لاک ڈاؤن ممکن نہیں ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران انہیں ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں قیادت کا کردار اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ایک حصے میں اب بھی وائرس کے بارے میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں لہٰذا ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاؤن ممکن نہیں ہے کیونکہ ہمیں کورونا کے ساتھ ساتھ غربت سے بھی اتنا ہی خطرہ ہے۔

معاشرے میں بدامنی پیدا کرنے کے بجائے ہمیں صحیح توازن برقرار رکھتے ہوئے اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عمران خان نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کیا جاسکتا ہے جبکہ حکام ایس او پیز کو سختی سے نافذ کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو ہردو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کرنا چاہیے، عالمی ادارہ صحت

ملک میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 108317 ہوگئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں 105 افراد کی اموات کے بعد مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 2172 ہوگئی۔

Related Posts