مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، سماعت آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: عدالتِ عالیہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت آج کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے عدالتی تحویل سے اپنا پاسپورٹ واپس لینے کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں ججز کا 3 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

 رانا ثناء اللہ ماڈل ٹاؤن کیس کی گولیاں ہضم کریں۔پرویز الٰہی

چیف جسٹس ہائیکورٹ امیر بھٹی کی سربراہی میں فل بینچ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیا تھا۔ عدالتِ عالیہ لاہور نے قومی احتساب بیورو (نیب) سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔

فریقین سے 27 ستمبر کے روز تک جواب طلبی کی گئی تھی۔ گزشتہ سماعت کے موقعے پر چیف جسٹس امیر بھٹی کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نواز کی درخواست میں موجود سوالات قابلِ غور ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کیلئے مخالف فریقین کے مؤقف کی سماعت بھی لازمی ہے۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نواز کی گرفتاری اگست 2019 میں عمل میں لائی گئی۔

وکیل نے کہا کہ عدالت نے مریم نواز کا 45روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، بعد ازاں درخواست دہندہ کو ضمانت کے تحت میرٹ پر رہائی دے دی گئی۔ ان کا پاسپورٹ چودھری شوگر ملز کیس میں تحویل میں دیا گیا تھا۔ سکیورٹی کیلئے 7کروڑ کی رقم جمع ہے۔

Related Posts