عدالت نے خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کردی
عدالت نے خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کردی گئی ہے جبکہ انہیں ایمبولینس میں عدالت لایا گیا اور وہیل چیئر پر سماعت کے لیے پیش کیا گیا۔

عدالت نے قبل ازیں نیب حکام کی طرف سے میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر مزید ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں ایک گھنٹے کے اندر اندر کمرۂ عدالت میں پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کا دو ٹوک مؤقف

نیب حکام پی پی پی رہنما خورشید شاہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں لے کر پیش ہوئے جبکہ طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے  انہیں وہیل چیئر پر بٹھا کر کمرۂ عدالت لایا گیا۔

نیب نے معزز عدالت سے استدعا کی کہ خورشید شاہ سے تفتیش کے لیے مزید وقت درکار ہے، جس کے لیے ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی ضرورت ہے۔

عدالت نے نیب کی استدعا پر خورشید شاہ کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب حکام کے حوالے کردیا اور ہدایت کی کہ ملزم کو 9 اکتوبر کو دستاویزات کے ہمراہ پیش کریں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی زیر حراست پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو طبعیت ناسازہونے کے سبب امراض قلب اسپتال منتقل کردیاگیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو عدالتی حکم پر 27 اکتوبر کو  میڈیکل چیک اپ کے لیے این آئی سی وی ڈی اسپتال سکھر لایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے خورشید شاہ کا طبی معائنہ کیا،  بعد ازاں انہیں اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: خورشیدشاہ کی بھی طبعیت ناساز، امراض قلب اسپتال منتقل کردیاگیا

Related Posts