خورشیدشاہ کی بھی طبعیت ناساز، امراض قلب اسپتال منتقل کردیاگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خورشیدشاہ کی بھی طبعیت ناساز، امراض قلب اسپتال منتقل کردیاگیا
خورشیدشاہ کی بھی طبعیت ناساز، امراض قلب اسپتال منتقل کردیاگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی زیر حراست پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو طبعیت ناسازہونے کے سبب امراض قلب اسپتال منتقل کردیاگیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو عدالتی حکم پر میڈیکل چیک اپ کے لیے این آئی سی وی ڈی اسپتال سکھر لایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے خورشید شاہ کا طبی معائنہ کیا، خورشید شاہ کا بلڈ پریشر بڑھا ہوا تھا جس پر انہیں اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔

خورشید شاہ کو بلڈ پریشر اور ذیابطیس کے امراض لاحق ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کی جائے گی،خورشید احمد شاہ کو چوبیس گھنٹے ہسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عدالتی حکم پرخورشیدشاہ کامکمل طبی معائنہ کیاجائے گا ،ابتدائی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کا بلڈ پریشر بڑھا ہوا آیا ہے، ان کا بلڈ پریشر 180 ہے جبکہ عارضہ قلب و ذیابیطس سمیت دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سابق صدر آصف زرداری کی حالت تشویشناک، گردے ومثانہ متاثر

سپتال انتظامیہ نے این آئی سی وی ڈی انچارج ڈاکٹر ندیم قمر کو سکھر این آئی سی وی ڈی طلب کر لیا ہے اور ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹر ندیم قمر خود خورشید شاہ کے مکمل طبی معائنے کی تفصیلی رپورٹ مرتب کریں گے۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ریمانڈ پر نیب کی قید میں ہیں اوران کے خلاف کیس میں انکوائری جاری ہے،پی پی رہنما خورشید شاہ 18 ستمبر سے نیب کی تحویل میں ہیں۔

Related Posts