صوبہ سندھ میں ریاست مخالف نعروں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khurram Sherzaman has expressed concern over the rise in corona cases in Karachi

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے سندھ میں ریاست مخالف نعروں کی شدید مذمت کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان اور سندھ اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے پارٹی سیکرٹریٹ انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریاست مخالف نعروں کی مذمت کی۔

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ کل ایک ریلی کے دوران اداروں اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے، حکومت کے خلاف نعرے قبول ہیں مگر ملک کے خلاف نعرے ہمیں قبول نہیں۔ کل جب نعرے لگ رہے تھے سندھ حکومت کہاں تھی؟

رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سوال کیا کہ نعرے لگانے والوں کے خلاف غداری کے مقدمے کیوں نہ چلائے گئے؟ کیا بلاول کو نعرے سنائی نہیں دئیے؟  سندھ کےلوگ محبِ وطن ہیں۔ جن لوگوں نے ملک کے خلاف نعرے لگائے، ان پر مقدمہ چلایا جائے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ وہ صوبہ ہے جس نے پاکستان کی پہلی قرارداد منظور کی، کوئی بھی سندھ کے خلاف یا ملک کے خلاف کسی سازش کی سوچ نہ رکھے۔ پریس کانفرنس سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے بھی خطاب کیا۔

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ کے دورے پر جا کر کہتے ہیں کہ وفاق نے صوبے کیلئے کچھ نہیں کیا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سعید غنی یاد رکھیں کہ ایڈز اور کتوں کے خلاف، تھر میں بچوں کے خون کے حق کیلئے تحریک چلائیں گے۔ آپ اسلام آباد جائیں، ہم لاڑکانہ جائیں گے۔عوام پی پی پی کیلئے زمین تنگ کرے گی۔ ہم مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: خرم شیر زمان کا محکمۂ زراعت کے خلاف مقدمے کا مطالبہ

Related Posts