6 ملازمین کی موت، خرم شیر زمان کا محکمہ زراعت کیخلاف مقدمے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khurram Sher Zaman expresses anger in Sindh Assembly

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ میں ٹڈی دل کے خاتمے کے دوران 6 ملازمین کی موت پر پی ٹی آئی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے محکمہ زراعت کے خلاف مقدمے کا مطالبہ کردیا۔

خرم شیر زمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے اربوں روپے سے ٹڈی دل اسپرے کے لیے گاڑیاں خریدیں، اسپرے کرنے سے محکمے کے ہی 6ملازم جان کی بازی ہار گئے، سمجھ نہیں آتی ان نالائقوں کو ایسے مشورے کون دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے گھومنے پھرنے کے لیے ہیلی کاپٹر موجود ہے، اسپرے کے لیے ان کو کوئی جہاز نہیں ملا، اسپرے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ اسپرے کے ڈبے دیکر انہیں ایک ارب کی گاڑی میں بٹھا دیا گیا۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر زراعت سندھ اور محکمے کے رویے کی مذمت کرتا ہوں، چھ ملازمین کے قتل کا مقدمہ ان کے خلاف درج ہونا چاہیے، سندھ حکومت ان 6 لوگوں کی موت کی ذمہ دار ہے۔سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کے معاوضے میں اضافہ کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے دوران ڈیوٹی 6ملازمین جاں بحق ہوئے۔ سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تجویز دی ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے دوران زندگی کی بازی ہارنے والے ملازمین کو شہید کا درجہ دیا جائے۔

Related Posts