آرمینیا سے تصادم، ترک صدر کا آذر بائیجان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

استنبول: آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان تصادم کے معاملے پر ترک صدر نے آذر بائیجان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے آذر بائیجان کے ہم منصب الہام علی یوف کو فون کیا اور ترک عوام اور اپنی طرف سے مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔

آذر بائیجان کے صدر الہام علی یوف سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران رجب طیب اردوان نے کہا کہ آذر بائیجان اور ترکی دو الگ الگ ریاستیں ضرور ہیں لیکن ہم ایک قوم ہیں کیونکہ ترکی اپنے بھائیوں کے ساتھ ہے۔ آذر بائیجان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسلامی دُنیا کے سیکولر ترین ملک آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازعہ علاقے میں تصادم ہوا جس کے دوران 1 ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیا گیا۔ 

 آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان ناگورنو کار باخ نامی علاقہ متنازعہ ہے جس پر پہلے بھی متعدد جھڑپیں اور محدود پیمانے کی جنگیں ہوئیں تاہم گزشتہ روز  تصادم کے دوران آرمینیا نے آذر بائیجان کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا۔ 

مزید پڑھیں: آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان  تصادم، 1 ہیلی کاپٹر تباہ