خلیل الرحمٰن قمر کاارطغرل غازی جیساڈرامہ بنانے کا اعلان، ہیرو بھی فائنل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khalil-ur-Rehman Qamar announces to write script like Turkish drama 'Ertugrul Ghazi'

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : مشہور مصنف اور شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے پاکستان میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے ترکی کے ڈرامہ ارطغرل غازی جیسا اسکرپٹ لکھنے کا اعلان کیا ہے۔

نجی نیوز چینل پر ایک انٹرویو کے دوران مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے بتایا کہ انھوں نے اداکار ہمایوں سعید سے بات کی ہے اور وہ ارطغرل غازی جیسا اسکرپٹ لکھنے جارہے ہیں۔

خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو اسلام کی تاریخ سے آگاہ کرنے کے لئے معاشرے میں اس قسم کے موضوعات متعارف کرانے چاہئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ساس بہو کے موضوعات میں پھنس چکے ہیں اس لئے روایات سے ہٹ کر ارطغرل غازی جیسے موضوعات کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمن قمر کا لکھا ہوا ڈرامہ میرے پاس تم ہو گزشتہ دنوں پاکستان میں بھرپور مقبولیت کے حاصل کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ارطغرل غازی اور پاکستانی انڈسٹری

خلیل الرحمن قمر کے ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے ہیرو معروف اداکار ہمایوں سعید اس بار بھی نئے ڈرامہ میں مرکزی کردار ادا کرنے کیلئے فیورٹ ہیں۔

Related Posts