کرتار پور راہداری معاہدہ احترام انسانیت کے نئے روشن باب کھولے گا،فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والا بھارت سفاک اور بزدل ہے۔فردوس عاشق اعوان
نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والا بھارت سفاک اور بزدل ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاہے کہ کرتار پور راہداری معاہدہ پاکستان کے بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے داعی ہونے کا عملی ثبوت ہے۔

دربار کرتارپور صاحب دنیا بھر کے سکھوں کے لیے مقدس مقام ہے۔ہم اپنے سکھ بھائیوں کا کھلے دل سے استقبال کرتے ہیں، معاہدہ احترام انسانیت اور بھائی چاریکے فروغ کے نئے روشن باب کھولے گا۔

کرتار پور راہداری معاہدے کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے ۔انہوں نے کہاکہ جس منصوبے کا سنگ بنیاد 28 نومبر 2018 کو رکھا آج ایک سال کے کم عرصہ میں پایہ تکمیل تک پہنچا دیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کرتار پور راہداری معاہدہ پاکستان کے بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے داعی ہونے کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ معاہدہ احترام انسانیت اور بھائی چاریکے فروغ کے نئے روشن باب کھولے گا۔

مزید پڑھیں : سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں،فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہاکہ دربار کرتارپور صاحب دنیا بھر کے سکھوں کے لیے مقدس مقام ہے۔ہم اپنے سکھ بھائیوں کا کھلے دل سے استقبال کرتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان ہمہ جہت ثقافت،مختلف تہذیبوں اور مذاہب کا گھر ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آئین پاکستان یہاں پر بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے،اقلیتیں ہمارا حصہ ہیں، قومی پرچم کا سفید رنگ ان کی نمائندگی کا مظہر ہے۔

Related Posts