کراچی ٹیسٹ، قومی ٹیم 378 رنز بنا کر آؤٹ، جنوبی افریقہ کیخلاف 158 رنز کی برتری

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi Test, Pakistan team out for 378 runs

کراچی: جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پہلی اننگز میں قومی ٹیم 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کوجنوبی افریقہ کیخلاف 158 رنز کی برتری ملنے کے باعث پوزیشن مستحکم ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے پہلی اننگز میں فواد عالم 109 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،فہیم اشرف نے 64، اظہر علی نے 51 رنز بنائے، ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے اوپنر عمران بٹ 9 رنز بنا سکے، عابد علی 4، کپتان بابراعظم 7، محمد رضوان 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پہلی اننگز میں حسن علی 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ فواد عالم نے ہر گیند کو صحیح طریقے سے کھیلا، فواد عالم کی وجہ سے پاکستان ویننگ پوزیشن میں آگیا، فواد عالم کی اننگز کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی ٹیم مشکل میں آگئی۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ ، کوہلی پہلے نمبر پر برقرار، بابراعظم کی تیسری پوزیشن

یاسر شاہ، نعمان علی نے وکٹیں لیں تو اچھے نتائج آئیں گے، فواد عالم کراچی ٹیسٹ کے ہیرو ہیں، وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں، ٹیسٹ کے دوسرے روز ہمارے بیٹسمین اچھا کھیلے،فواد عالم نے جس طرح اننگز کھیلی ان کی صلاحیتیں سامنے آئیں، فواد عالم نے ہوم گراؤنڈ کا پورا فائدہ اٹھایا۔

Related Posts