میمن اسپتال کاپیسوں کے بغیر علاج سے انکار، نازیہ سولنگی تڑپ تڑپ کر مرگئی، عملہ معطل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nazia solangi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : میمن اسپتال میں بغیر پیسوں کے علاج سے انکار پر لڑکی کی ہلاکت پر احتجاج کے بعد اسپتال انتظامیہ نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے عملے کو معطل کردیا۔

سچل گوٹھ میں جمعہ کے روز نازیہ سولنگی ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئی تھی جسے صفورا چورنگی کے قریب میمن اسپتال لیجایا گیا جہاں عملے نے بغیر پیسوں کے علاج کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد مضروبہ کو سرکاری اسپتال لیجایا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کی بروقت طبی امداد ملتی تو لڑکی بچ سکتی تھی لیکن علاج میں تاخیر کی وجہ سے لڑکی چل بسی جس کے بعد متوفیہ کے اہل خانہ نے میمن اسپتال کے باہر شدید احتجاج کیا۔

متاثرین کے احتجاج میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنان نے بھی شرکت کی جس کے بعد سندھ حکومت نے بھی واقعہ کا نوٹس لیکر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں سرکاری افسر نے کمسن گھریلو ملازمہ کی ٹانگ توڑ دی،مقدمہ درج

دوسری جانب میمن اسپتال کی انتظامیہ نے متاثرہ لڑکی کے علاج میں غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے واقعہ کے ذمہ دار عملے کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

متوفیہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمیں انصاف چاہیے جبکہ سندھ حکومت نے بھی واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔

Related Posts