6 کروڑ کی ڈکیتی کا معاملہ، کراچی پولیس نے کیس حل کرلیا، 3 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کراچی کے علاقے بہادرآباد میں رواں سال کی سب سے بڑی 6 کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ڈسٹرکٹ ایسٹ زبیر نذیر شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں تابڑ توڑ  ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ  روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق کروڑوں کی چوری میں گھر کا بھیدی ملوث تھا، بلڈر کے ڈرائیور کی معلومات پر ڈکیتی کی گئی، دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

رینجرز کی کارروائی، موٹرسائیکلیں چوری کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

زبیر نذیر شیخ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ڈکیتی کے بعد رقم آپس میں تقسیم کرلی تھی، ڈرائیور کی جانب سے ساتھیوں کو مکمل تفصیلات فراہم کی گئیں، ملزمان نے 6 کروڑ کی رقم پیٹی میں چھپا رکھی تھی، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ یکم مارچ کو بہادر آباد میں ملزمان تقریباً 6 کروڑ روپے کی ڈکیتی کرکے فرار ہوئے تھے۔

Related Posts