کراچی میں شدید گرمی، پارہ 45 ڈگری تک جاسکتا ہے۔محکمۂ موسمیات نے خبردار کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں شدید گرمی، پارہ 45 ڈگری تک جاسکتا ہے۔محکمۂ موسمیات نے خبردار کردیا
کراچی میں شدید گرمی، پارہ 45 ڈگری تک جاسکتا ہے۔محکمۂ موسمیات نے خبردار کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں سمندری طوفان تاؤتے کے اثرات کے باعث شدید گرمی ہے، محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ تاؤتے سے کراچی کی ساحلی پٹیاں محفوظ ہیں اور طوفان کا رخ بھارت کے شہر گجرات کی طرف ہوچکا ہے جو کراچی سے 800 کلومیٹر دور چلا گیا۔

سردار سرفراز نے کہا کہ گزشتہ روز بھی طوفان کے اثرات کے باعث موسم گرم رہا جو آج شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ درجۂ حرارت 44 سے 45 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ طوفان دور ہونے کی وجہ سے بارش نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہروں پر بھی طوفان کے اثرات موجود ہیں۔ عمر کوٹ، ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ تھرپارکر میں تیز بارش کے ساتھ 40 سے 60کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں بھی متوقع ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھی محکمۂ موسمیات نے شہرقائد میں 15 سے 17  مئی کے درمیان گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی۔

محکمۂ موسمیات نے 4 روز قبل کراچی میں شدید گرمی کا امکان ظاہر کیا۔ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو نے ایڈوائزری بھی جاری کی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق نئی لہر کے دوران درجۂ حرارت انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے 15 سے 17 مئی تک شدید گرمی کی پیشگوئی کردی

Related Posts