صدر الیکٹرونکس مارکیٹ کراچی رضوان عرفان نے ریمبو سینٹر کے دکانداروں کی گرفتاری کے خلاف جمعرات کو الیکٹرونکس مارکیٹیں بطور احتجاج بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
رضوان عرفان نے کہا کہ ریمبو سینٹر کے دکانداروں کی مبینہ غیرقانونی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور اس سلسلے میں الیکٹرونکس مارکیٹیں کل مکمل طور پر بند رہیں گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریمبو سینٹر کی پہلی منزل کا راستہ بند کرنے کے معاملے پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی، جس کے نتیجے میں ان کے 5 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
صدر الیکٹرونکس مارکیٹ کراچی نے کہا کہ اگر آج رات تک مقدمات واپس نہ لیے گئے تو جمعرات کو شہر کی الیکٹرونکس مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ریمبو سینٹر گزشتہ روز سے تاحال بند ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








