پرویز مشرف غداری کیس: جسٹس وقار احمد سیٹھ خصوصی عدالت کے نئے سربراہ مقرر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pervez-Musharraf
Pervez-Musharraf

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کو سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی خصوصی عدالت کا نیا سربراہ مقرر کردیاہے۔

اس سے قبل سماعت کرنے والی جسٹس طاہرہ صفدر کی ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت کی طرف سے خصوصی عدالت کے سربراہ مقرر کیے جانے والے جسٹس وقار احمد سیٹھ نے سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 14 سال گزرنے کے باوجود زلزلے کے زخم آج تک مندمل نہیں ہوئے۔شاہ محمود قریشی

خصوصی عدالت میں غداری کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل نے درخواست کی کہ سابق صدر ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث سماعت میں حاضر نہیں ہوسکتے، لہٰذا انہیں حاضر ہونے کے لیے وقت دیا جائے۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 24 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے گی جبکہ ہفتے کے روز بھی سماعت ہوگی۔ خصوصی عدالت نے فریقین کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت سے قبل تحریری دلائل اور متعلقہ دستاویزات بھی جمع کروائیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق آرمی چیف اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان جنگ کا حامی نہیں ہے لیکن بھارت کارگل اور 27 فروری کے واقعات سے بالکل کوئی سبق نہیں سیکھ سکا۔

اے پی ایم ایل (آل پاکستان مسلم لیگ) کے یوم تاسیس کے موقعے پر پارٹی عہدیداران اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت کی فوج شاید کارگل کی جنگ بھول چکی ہے لیکن ہم اسے یاد دلا سکتے ہیں کہ بھارت کو ہم سے شدید شکست کا خطرہ تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت نے کارگل کی جنگ اور 27 فروری کے واقعے سے سبق نہیں سیکھا۔ پرویز مشرف

Related Posts