14 سال گزرنے کے باوجود زلزلے کے زخم آج تک مندمل نہیں ہوئے۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shah-Mehmood-Qureshi
افریقی ممالک کیساتھ روابط کے فروغ کیلئے وفود کے تبادلے کو یقینی بنائینگے ،شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 2005ء کا زلزلہ قیامت خیز تھا جسے 14 سال گزر چکے ہیں لیکن زلزلے میں جن لوگوں کے عزیز دنیا سے رخصت ہو گئے، ان کے زخم آج تک مندمل نہیں ہوسکے۔

زلزلہ زدگان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ خوفناک زلزلے کے باعث ہزاروں لوگ جان سے گئے اور کتنی ہی بستیاں صفحۂ ہستی سے مٹ گئیں۔ ہم  تمام پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دُعا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 86 ہزار شہریوں کی جان لینے والے خوفناک ترین زلزلے کو آج 14 سال مکمل ہو گئے

شاہ محمود قریشی نے دُعا کی کہ اللہ دنیا کے تمام مسلمانوں کو زلزلے سمیت تمام قدرتی آفات سے محفوظ رکھے اور زلزلے میں شہید ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے۔ ہم زلزلہ زدگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام جاری رہے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 8 اکتوبر 2005ء  کو 14 سال کی تکمیل پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی لیکن پاکستانی قوم نے بھی قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ زلزلے کے دوران جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ زلزلے نے تباہی، درد اور غم کی ناقابل فراموش یادیں چھوڑیں تاہم پاکستانی قوم کا قربانی اور ایثار کا جذبہ فقید المثال ہے۔ زلزلے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: زلزلے سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی لیکن قوم نے قربانی کی اعلیٰ مثال پیش کی۔وزیر اعظم

Related Posts