بنوں میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، 10 مشتبہ افراد گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

بنوں
(فوٹو: خیبر نیوز)

بنوں کے علاقے میریان میں بنوں پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ دہشتگرد عناصر کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ کارروائی خانی خیل، برکزئی اور گرد و نواح کے علاقوں تک کی گئی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، تین میگزین اور ایک بینڈولیئر برآمد ہوا۔ گرفتار مشتبہ افراد سے دو .303 رائفلیں، دو پستول اور ایک ریپیٹر گن بھی قبضے میں لی گئی۔

سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کا مقصد دہشتگرد عناصر کے ممکنہ منصوبوں کو بروقت ناکام بنانا اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا تھا، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر اور مربوط حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگرد عناصر کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کے منصوبوں کو نقصان پہنچانے سے قبل ناکام بنانے کے لیے فعال اور پیشگی اقدامات کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے اہلکار اپنی جانوں کی قربانیاں دینے کے ساتھ ساتھ دہشتگرد تنظیموں کو دوبارہ منظم ہونے، اپنے نیٹ ورکس کو وسعت دینے اور سرگرمیوں کا دائرہ بڑھانے سے روکنے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related Posts