اس دوہرے نظام والی دنیا میں زندگی گزارنا مشکل ہے، ہانیہ عامر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اس دوہرے نظام والی دنیا میں زندگی گزارنا مشکل ہے، ہانیہ عامر
اس دوہرے نظام والی دنیا میں زندگی گزارنا مشکل ہے، ہانیہ عامر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:گزشتہ دنوں سے اپنی وائرل ویڈیو کی وجہ سے تنقید کا شکار ہونے والی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ اس دوہرے نظام والی دْنیا میں رہنا مشکل ہے جہاں مرد کو اْس کی بدتمیزی پر سراہا جاتا ہے اور عورت کو نیچا دِکھایا جاتا ہے۔

اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ہانیہ عامر نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی سہیلی کے ساتھ اپنے کمرے میں اْداس بیٹھی ہیں جبکہ اداکارہ کی سہیلی اْن کے چہرے پر مْسکراہٹ لانے کی کوشش کررہی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک اور دن ایسی دْنیا میں زندہ ہوں جہاں دوہرے معیار کی بے گناہی پر طاقت ہے اور جہاں اختلاف رائے کے ساتھ رہنا کوئی بات نہیں ہے۔

ہانیہ نے لکھا کہ ’جہاں اگر مرد عورت سے بدتمیزی کرنے کی کوشش کرے تو اس کی تعریف کی جاتی ہے لیکن اگر کوئی عورت ایسا کرتی ہے تو اس سے نفرت کی جاتی ہے۔

ہانیہ عامر نے یہ بھی لکھا کہ ’جہاں ایک عورت اپنے پیاروں سے پیار کرتی ہے تو وہ غلط ہے لیکن اگر مرد کسی عورت کی تصویر پر کچھ غلط کرے تو اْسے وائرل مواد بنا دیا جاتا ہے۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد اْنہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دے رہی ہے جن میں یاسر حسین، علی رحمٰن، شازیہ وجاہت، آئمہ بیگ، عاشر وجاہت اور دنانیر مبین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ہانیہ عامر نے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے کہ جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو۔ویڈیو میں ہانیہ عامر عاشر وجاہت کے ساتھ ہیں اور وہ بیڈ پر کمبل اوڑھے لیٹے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، صارفین اس ویڈیو کو معاشی اقدار کے منافی قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کی عاشر وجاہت کے ساتھ بولڈ ویڈیو وائرل، مداحوں کا سخت ردِ عمل

Related Posts