میجر ہیوٹ یا شاہ چارلس، کیا آپ جانتے ہیں شہزادہ ہیری کا حقیقی باپ کون ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے اور والد شاہ چارلس سوم سے متعلق گردش کرتی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے برطانوی صحافی سے خبروں کے ثبوت مانگ لیے۔

خیال رہے کہ برطانوی ٹیبلوئڈ صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری شاہ چارلس سوم کے حقیقی بیٹے نہیں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری نے 6 جون کوعدالت سے رجوع کیا اور کہا کہ برطانوی ٹیبلوئڈ صحافی یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ان کے والد میجر جیمز ہیوٹ ہیں تاکہ انہیں شاہی خاندان سے ’بے دخل‘ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

سہانا خان کی فلم ’دی آرچیز‘ نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہوگی؟

شہزادہ کا کہنا ہے کہ برطانوی صحافی اپنے دعوں کو ثابت کریں کیونکہ ان کے ایسے دعوے کی وجہ سے تکلیف ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ شہزای ہیری نے برطانوی ادارے ’مرر گروپ نیوز پیپر‘ کے خلاف پہلے ہی مبینہ طور پر غیر اخلاقی طریقہ کار استعمال کرنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ مرر گروپ نیوز پیپر نے درجنوں نیوز آرٹیکل شائع کرنے کے لئے غیر اخلاقی طور پر شاہی خاندان کے فون ٹیپ کئے تھے، ان مضامین میں سے ایک 2002 میں شائع ہونے والا مضمون ‘Plot to Rob the DNA of Harry.’ بھی شامل ہے۔

شہزادہ ہیری کے مطابق ان کی والدہ آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کے جیمز ہیوٹ کے ہمراہ تعلقات کے اعتراف کے بعد مختلف اخبارات کی جانب سے دعوے کئے گئے تھے کہ شہزادہ ہیری کے حقیقی والد جیمز ہیوٹ ہیں نہ کہ شاہ چارلس سوم۔

تاہم اب شہزادہ ہیری نے ان افواہوں کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے ان کے ثبوت طلب کرلیے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ان دعوں کے ثبوت مجھے فراہم کیے جائیں تاکہ اپنا نام شاہی خاندان سے نکلوا سکوں۔

Related Posts