اسلام آباد کے حمان انجم نے پیانو پر نئی نئی دھنیں بناکر سننے والوں کو گرویدہ بنالیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد : شہر اقتدار میں میوزیشن حمان انجم پیانو پر مختلف دھنیں بکھرنے والا ابھرتا ہوا ستارہ جس نے چھوٹی عمر میں پیانو بجانے میں عبور حاصل کر لیا، دھنیں سننے والے فن دیکھ کر حیران ، نوجوان نے میوزیشن بننے پر نظریں جمالیں۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ کارہائشی حمان انجم جو کہ ایف اے کا طالب علم ہے ،اسکو موسیقی سے بے حد لگاؤ ہے، حمان انجم مستقبل میں میوزیشن بننا چاہتا ہے، پیانوبجاتا ہے اور عرصہ چھ سال سے پیانو کی بورڈ سیکھ رہا ہے ،مختلف پروگرامز میں اپنے فن کے جوہر دکھا چکا ہے ۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حمان انجم کے والد نے بتایا کہ حمان انجم جب چھ سال کا تھا تو اس وقت اس نے میرے موبائل پر کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی ننھی ننھی انگلیوں سے میوزک بجانا شروع کیا تھا پھر رفتہ رفتہ اس کا شوق بڑھتا گیا اورمیں نے اسے بڑا پیانوخرید دیا ۔

حمان انجم نے بتایا کہ میوزیشن بننا میری زندگی کا سب سے بڑا خواب ہے ،میں نے ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی کو بھی جاری رکھا ہوا ہے ، بی اے تک تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں پھر اس کے بعد پیانو پر مستقل بنیادوں پر دھنیں بکھروں گا ، ابھی تک میں مختلف پروگرامز میں اپنی پرفارمنس دکھا چکا ہوں ۔

کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نئیں مجھے جو بھی ٹائم ملتا ہے میں ریہرسل کرتا رہتا ہوں ،باقاعدہ طور پر اپنے میوزک ٹیچر سے سیکھ رہا ہوں گو کہ یہ مشکل ہے لیکن جب شوق سے کوئی بھی کام کیا جائے تو مشکل نہیں ہوتا۔ میں موسیقار بن کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں میرے شوق کی تکمیل کے لئے میرے والدین میرا بھرپور ساتھ ساتھ دے رہے ہیں ۔

بہن بھائی بھی میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں میوزک ایک بہت بڑا سمندر ہے، میوزیشن بننے کے لئے اور مزید سیکھنے کے لئے میں بیرون ملک بھی جاؤں گا، پاکستان میں اب اس فن کی قدر نہیں رہی کیونکہ فلم انڈسٹری کے زوال کے ساتھ ہی میوزیشن بھی کم ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں پیانو کے علاوہ گٹار اور ایلغوزہ بھی بجاتا ہوں، بانسری پر بھی مختلف دھنیں سناتا ہوں، بس میری زندگی کا مقصد صرف اور صرف میوزیشن بننا ہے اور اس کے لئے میں روزانہ تین گھنٹے کی کلاس اپنے ٹیچر سے لیتا ہوں ۔میں نوجوان نسل کو پیغام دیتا ہوں کہ اپنا فارغ وقت ضائع کرنے کی بجائے اچھے اچھے تعمیری کاموں میں وقت لگائیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔