جامعہ کراچی ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں میں شدید بے ضابطگیوں کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ نے حکومتی وضاحت کے بعد احتجاج ختم کردیا
کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ نے حکومتی وضاحت کے بعد احتجاج ختم کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :جامعہ کراچی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں میں شدید بے ضابطگیوں کا انکشاف ، اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ انتظامیہ کی غلطیوں کا پردہ فاش کردیا۔

ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی احمد منیب نےکہا ہے کہ جامعہ کراچی میں 18 جولائی بروز اتوار کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ کاانعقاد کیا گیا ،اسی سلسلہ میں مختلف شعبہ جات میں ٹیسٹ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا، یہ پرچہ MCQS پر مشتمل تھا جس میں سے طلباء و طالبات کو درست جوابات کا انتخاب کرنا تھا۔ شعبہ جرمیات کےایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ کے پرچہ میں درست جوابات پہلے ہی بولڈ کر کے واضح کردئیے گئے۔

ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی احمد منیب کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی انتظامیہ نئے ناموں کے ساتھ وہی پرانی پالیسز جاری رکھے ہوئے ہے اور فیسوں میں ہوش ربا اضافے کے جواز میں یہ دعویٰ کررہی ہے کہ طلباء و طالبات کو اس اضافے کے نتیجے میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، مگر صد افسوس کہ جامعہ انتظامیہ بہترین سہولیات کے برعکس ضروری سہولیات فراہم کرنے میں بھی ناکام ہے۔

مزید پڑھیں:جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن عدالتی حکم تک معطل

ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی ایک عظیم درس گاہ ہے جہاں سے ہر شعبہ ہائے زندگی کے نامور لوگ فارغ التحصیل ہوئے اور اب وہ عملی زندگی میں اپنا لوہا منوارہے ہیں مگر موجودہ انتظامیہ مسلسل اپنی ناکام پالیسیز سے جامعہ کی ساکھ کو نقصان پہنچارہی ہے۔

گزشتہ برس بھی ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں میں من پسند طلباء و طالبات کو داخلوں سے نوازا گیا تھا۔ ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی نے مطالبہ کیا کہ ان بے ضابطگیوں کا فی الفور حل نکالا جائے اور طلباء و طالبات سے لی جانے والی بھاری فیسوں کے عوض بہترین سہولیات مہیا کی جائیں۔

Related Posts