بل گیٹس نے ڈیجیٹل کرنسی سے جان چھڑانے کا مشورہ دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بل گیٹس نے ڈیجیٹل کرنسی سے جان چھڑانے کا مشورہ دے دیا
بل گیٹس نے ڈیجیٹل کرنسی سے جان چھڑانے کا مشورہ دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلون مسک کے مقابلے میں وہ اس جدت کے حامی نہیں۔

امریکا کے مشہور اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بل گیٹس سے پوچھا گیا کہ دنیا میں ایسی کونسی ٹیکنالوجی ہے جس کے بغیر لوگ زندہ رہ سکتے ہیں اور ان کا جواب تھا کرپٹوکرنسی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح آج کی دنیا میں کرپٹوکرنسی کام کرتی ہے، اس سے مخصوص مجرمانہ سرگرمیوں کا موقع ملتا ہے اور بہتر ہے کہ اس سے نجات حاصل کرلی جائے۔

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ اس سوال کا زیادہ بہتر جواب حیاتیاتی ہتھیار ہوگا۔ انہوں نے کہا ‘مجھے ممکنہ طور پر حیاتیاتی ہتھیاروں کے بارے میں کہنا چاہیے، وہ بہت بری چیز ہے، ہمیں اس قسم کی ٹیکنالوجی کی ضرورت نہیں’۔

ماضی میں بھی بل گیٹس کہہ چکے ہیں کہ بائیو ٹیررازم ایک بڑا خطرہ ہے اور انسانیت کے لیے بہت بڑا سانحہ ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں امریکا کے ایک اور فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

Related Posts