کراچی: مختلف دھڑوں میں بٹی ہوئی متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنماؤں کی جانب سے الحاق کے بعد ایک بار پھر اختلافات کی اطلاعات سامنے آگئی ہیں۔ اہم رہنما پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم (پاکستان) شدید اختلافات جنم لینے لگے۔ بعض رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔ ہفتے کے روز ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس اچانک ملتوی ہوگئی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل انتقال کرگئے
بعض میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے اہم ترین رہنما جو اہم عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، کچھ معاملات پر شدید اختلافات رکھتے ہیں جن کی پی پی پی کی خاتون رہنما سے ملاقات بھی ہوچکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں ایم کیو ایم میں کلیدی کردار ادا کرنے والے متحدہ رہنما نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دھمکی دی جبکہ ہفتے کے روز رابطہ کمیٹی اجلاس میں سخت بحث کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء اور سابق ایم این اے کنور نوید جمیل انتقال کرگئے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کنورنوید جمیل سابق میئرحیدرآباد اور ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈررہ چکے ہیں۔