بھارتی ایئر مارشل نے پاکستانی افواج کی برتری تسلیم کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ دی ویک)

بھارت کے سابق ائیرمارشل سنجیو کپور نے پاکستانی فوج کی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فوج بہت تگڑی ہے۔

بھارت کے متنازع ٹی وی میزبان ارناب گوسوامی کے شو میں شریک بھارت فضائیہ کے سابق ایئر مارشل نے تسلیم کیا کہ پاکستان کے پاس ایک پیشہ ورانہ اور بہترین مسلح افواج ہے

بھارت کے متنازعہ ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی نے اپنے کرنٹ افیئر پروگرام کے دوران سابق بھارتی ائیر مارشل سنجیو کپور سے موجودہ صورتحال پر رائے طلب کی۔

سابق بھارتی ائیر مارشل سنجیو کپور ارناب گوسوامی کو جواب دیا کہ پاکستان بالکل ہماری جانب آئے گا، ان کی فوج بہت تگڑی ہے۔

سنجیو کپور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہنگامی صورتحال کی مکمل تیاری کر رکھی تھی کیوں کہ پاکستان کے پاس ایک پیشہ ورانہ اور بہترین مسلح افواج ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں بھرپور جوابی کارروائی کی اور  ان کے 5 طیارے اور دو ڈرون تباہ کردیئے۔

افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ہندوستانی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی مکمل تباہ کر دیا۔

Related Posts