غزہ کا محشر دل چیر دینے والی تصاویر کے آئینے میں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ کی بیٹیاں اپنی بے بسی اور مسلم امہ کی بے حسی پر نوحہ کناں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسرائیل کے فضائی حملوں نے غزہ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، مظلوم فلسطینیوں کی لاشوں سے مردہ خانے بھر گئے ہیں اور بمباری اور تباہی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کا شکار غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور پانچ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Funeral of Palestinians from the Shamalkh family, in Gaza
اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شملخ نامی خاندان مکمل تباہ ہوگیا، غزہ کے شہریوں نے شملخ خاندان کی اموات کے جنازے میں شرکت کی۔

اسرائیل نے غزہ کو مکمل محاصرے میں لے رکھا ہے تاکہ اس شہر کے بائیس لاکھ لوگوں تک خوراک اور ایندھن کو پہنچنے سے روکا جا سکے۔

Funeral of Palestinians killed in the Israeli strikes
10 اکتوبر کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی بمباری میں رضا کار بھی جاں بحق ہوگئے، ان کی لاشوں کو غزہ کے شہریوں نے ملبے سے نکالا۔

Palestinians attend the funeral of Zakaria Abu Maamar, in Khan Younis
اہم حماس رہنما زکریا ابو معمر کے مراسم جنازہ کا منظر

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے وسطی غزہ میں ایک پناہ گزین کیمپ اور خان یونس شہر کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا، جس سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

Funeral of Palestinians from the Shamalkh family, in Gaza
شملخ خاندان کی اموات کے جنازوں پر ایک رشتہ دار خاتون بین کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

اس خاندان کے آٹھ افراد حملوں کا نشانہ بنے۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں پون دو لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

Palestinian journalists killed in Israeli strikes, in Gaza
اسرائیلی بمباری میں شہید صحافی کے ساتھی شہید کی لاش کے ساتھ غمزدہ کھڑے ہیں۔

بمباری کے نتیجے میں بائیس ہزار سے زیادہ مکانات، پچاس اسکول اور بڑی تعداد میں صحت مراکز تباہ ہوگئے ہیں۔

 

 

Aftermath of Israeli strikes
خان یونس پر بمباری سے شہید ہونے والوں کی لاشوں پر لوگ غمزدہ کھڑے ہیں۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی ایلچی نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

Funeral of Palestinians from the Shamalkh family, in Gaza
غزہ بوائز اپنی قوم کی بے بسی پر آنسو بہاتے ہوئے۔
Funeral of Palestinians from the Shamalkh family, in Gaza
گلی گلی لاشیں بکھری ہوئی ہیں اور دنیا سے پوچھ رہی ہیں کیا ہم سب دہشت گرد ہیں؟
Funeral of Palestinians from the Shamalkh family, in Gaza
ایک شہید کا آخری دیدار، مگر بہت ممکن ہے کہ اس تصویر میں زندہ نظر آنے والے اگلے لمحے خود لاشوں میں تبدیل کر دیے گئے ہوں۔
Palestinians attend the funeral of Zakaria Abu Maamar, in Khan Younis

بڑی بہن کمال ضبط سے اپنی چھوٹی بہن کو تسلی دیتے ہوئے، نجانے اس کا اپنا ننھا دل کس قدر واہموں کی آماجگاہ رہا ہوگا۔

Related Posts