کچھ لوگ قوم کوتقسیم کرنےکی باتیں کررہےہیں،فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کچھ لوگ قوم کوتقسیم کرنےکی باتیں کررہےہیں،فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 149کے حوالے سے وزیر قانون کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 149کے حوالے سے وزیر قانون کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کےباہرصحافیوں سےگفتگوکےدوران فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ سندھ میں ناانصافیاں جاری ہیں ،صوبے میں بیڈ گورننس کاخمیازہ  سندھ اور کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں.

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کو بنیادی ضرورتیں فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،  سندھ کو نانا جی کی دکان سمجھنے والوں کو گندگی کے ڈھیر نظر نہیں آتے، کراچی اور حیدرآباد کو کچرا کنڈی بنا دیا گیا ہےاورمعیشت کےساتھ کھلواڑہورہا ہے۔

معاون خصوصی کاکہناتھا کہ  ملک میں کچھ لوگ قوم کو تقسیم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، حکومت نے گورنر راج کی بات کی اور نہ ہی ایمرجنسی لگا کر کسی صوبے کے آئینی حقوق پرحملہ کرناچاہتی ہے۔ 

مزیدپڑھیں: کراچی کی بہتری کے لیے وفاق کی مداخلت ضروری ہوگئی ہے۔آرٹیکل 149 نافذ کریں گے۔ وفاقی وزیر قانون

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا حقِ خود ارادیت اجاگر کرنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کل مظفر آباد جا رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ  پاکستان بھر کے جمہوری سوچ اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے عوام کو مبارکباددیتی ہوں کہ پارلیمنٹ نے جمہوری کیلنڈر کا ایک سال مکمل کرلیا ہے،پارلیمنٹ اب فنکشنل ہے اور کلیدی کردار اداکررہی ہے۔

Related Posts