طبی معائنہ مکمل، عمران خان ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: پاکستان آبزرور)

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رات گئے طبی معائنے کی تکمیل کے بعد ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔گزشتہ شب ہسپتال منتقلی سے قبل اڈیالہ جیل میں ضروری قانونی کارروائی بھی مکمل کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کو پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل کے کمپاؤنڈ میں شفٹ کردیا گیا۔ جیل ذرائع کا حوالہ دیتی ہوئی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو طبی معائنے کے بعد سخت سکیورٹی میں جیل واپس لایا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو ایڈمٹ کرنے کی صورت میں خصوصی اقدامات بھی مکمل کرلیے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کیلئے تشکیل دئیے گئے میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹر عظمیٰ اور ڈاکٹر فیصل بھی گزشتہ شب اڈیالہ جیل پہنچے اور میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا طبی معائنہ بھی کیا۔

گزشتہ شب عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے ہسپتال جانے والے راستوں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا تھا۔ سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری کو سکیورٹی کے فرائض تفویض کیے گئے تھے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے منگل کو عمران خان کی صحت اور علاج سے متعلق کیس میں حکم دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو 2 روز کے اندر ہسپتال منتقل کیا جائے۔ عدالت نے عمران خان کا میڈیکل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ہسپتال میں طبی معائنے اور علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے ک یبھی ہدایت کی تھی۔

Related Posts