ن لیگ کا لندن میں اہم اجلاس، نواز شریف کی پاکستان واپسی پر غور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ کا لندن میں اہم اجلاس، نواز شریف کی پاکستان واپسی پر غور
ن لیگ کا لندن میں اہم اجلاس، نواز شریف کی پاکستان واپسی پر غور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا لندن میں اہم اجلاس منعقد کیا جارہا ہے، اجلاس میں پارٹی کی مرکزی قیادت شریک ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی حسین نواز کے دفتر میں ملاقات جاری ہے، اجلاس میں مریم نواز، رانا ثنا اللہ، جاوید لطیف اور پرویز رشید شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں ہونے والے اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورت حال پر نواز شریف کو بریف کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک ماہ کے دوران پاکستان واپس آ جائیں گے اور میں خود ان کا استقبال کرنے ائیرپورٹ پر پہنچوں گا۔

گورنر پنجاب نے کہا تھا کہ مریم نواز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ رہی ہیں اور ذرائع کے مطابق مریم نواز 29 جنوری کو پاکستان پہنچ جائیں گی۔

مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، عمران خان تمام نشستوں سے کامیاب قرار

تاہم مریم نواز سے جب لندن میں صحافیوں نے وطن واپسی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے حتمی تاریخ نہیں بتائی، انہوں نے کہا کہ جب کنفرم ہو گا تو بتا دوں گی۔

Related Posts